دو ہزار روپے کے بڑے نوٹ سے عام لوگوں کو ہو نے والی مشکلات سے منگل سے
کچھ راحت مل سکتی ہے کیونکہ اس دن سے بینک 500 روپے کے نئے نوٹ بھی دینے
لگیں گے۔وزیر اعظم کی طرف سے 10 نومبر سے 500 روپے کے نئے نوٹ دستیاب ہونے کے اعلان
کے باوجود یہ نوٹ ابھی تک کمرشیل بینکوں کے پاس نہیں
پہنچے تھے لیکن آج
بینکنگ سیکٹر سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ 500 کے نئے نوٹ ریزرو بینک کے
چار ہزار کرنسی مراکزمیں پهنچ گئے ہیں۔عام لوگوں کو ہو نے والی پریشانیوں کے پیش نظر ریزرو بینک نے ہوائی جہاز سے
یہ روپے اپنے کرنسی چیسٹ تک پهنچائے ہیں اور اب یہ منگل سے عام لوگوں کو
دیئے جائیں گے۔